پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز ابوظہبی میں ہونگے، امارات کرکٹ بورڈ کی تصدیق

528

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے، جس کی تصدیق امارات کرکٹ بورڈ نے کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت کی جانب سے پی ایس ایل کے انعقاد کی کلیئرنس مل گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام آپریشنل معاملات کا جائزہ لینے کے بعد پی سی بی تفصیلات جاری کرے گا، جبکہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے حوالے سے بھی پی سی بی جلد شیڈول جاری کرے گا۔

معاملات کو حتمی شکل دیے جانے کے بعد فائنل سمیت بقیہ 20 میچز  ابوظبی میں کرائے جائیں گے۔

کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹ شروع کردی گئی اور جمعرات کے لیے چارٹر فلائٹس بھی بک کرلی گئی ہیں، کھلاڑیوں کو دو دن پاکستان اور 7 دن یو اے ای میں قرنطینہ کرنا ہوگا، قرنطینہ توڑنے والے کو لیگ سے باہر کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی ایس 6 میں 34 میچز کھیلے جانے تھے اور ابتدائی 14 میچز پاکستان میں کھیلے جاچکے ہیں۔ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔