پی آئی اے کی کراچی سے ایک اور شہر کیلیے پروازیں شروع

297

قومی ایئرلائن نے ایک اور شہر کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے کی کراچی سے ژوب کیلئے ہفتہ وار 2 پروازوں کا آغاز کر دیا گیا اس حوالے سے  کراچی ایئرپورٹ پر افتتاحی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔

 پہلی پرواز صبح کراچی سے ژوب کے لیے روانہ ہو گئی۔سی ای او  نے ہدایت کی ہےکہ مسافروں کو بہترین سروس فراہم کی جائے۔

اس سے قبل قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کراچی سے اسکردو کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پی آئی اے کراچی سے اسکردو کیلیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔پی آئی اے کے مطابق کوروناکے باعث چترال کیلیے معطل کی گئیں پروازیں بحال کر دیں جبکہ لاہور تا اسلام آباد پروازیں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔قومی ائرلائن پی آئی اے نے جنوبی پنجاب رحیم یارخان کیلیے پروازوں کا آپریشن دوبارہ شروع کر دی ہیں۔پی آئی اے کی کراچی سے رحیم یارخان اور کراچی ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ رحیم یارخان کیلیے یکطرفہ کرایہ8800روپے مقرر کیا گیا ہے۔