اسرائیلی جارحیت جاری، 6اسپتال اور 9میڈیکل سینٹرز تباہ

270

غزہ:فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے، صیہونی فوجیوں کی بمباری سے 61 بچے سمیت 217فلسطینی شہیدہوگئے،ایک ہزار 700سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کی گئی بمباری میں امریکی اسلحہ استعمال ہونے کا ایک اور ثبوت مل گیا، غزہ میں اسرائیلی میزائل بغیر پھٹے گرگیا تھا، ایم کے 84نامی میزائل امریکی ساختہ ہے۔

جبکہ اقوام متحدہ ادارہ برائے انسانی حقوق کی جاری کردہ رپورٹس کے مطابق صہیونی فوجیوں کی بمباری سے اب تک 52ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں، اسرائیل غزہ کے 6اسپتال اور 9میڈیکل سینٹرز تباہ کرچکاہے، کورونا ٹیسٹنگ کی لیبارٹری  سمیت  کھارے پانی کو میٹھا کرنے کا پلانٹ بھی تباہ کردیا ہے ، جس کے بعد  2لاکھ 70ہزارسے زائد  افراد صاف پانی سے محروم ہوگئے ہیں۔