ڈاکٹر معید یوسف مشیر برائے قومی سلامتی امور مقرر

195

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی معید یوسف کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر کا عہدہ تقویض کردیا ہے، ان کاعہدہ درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ڈاکٹر معید یوسف کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ہے، معید یوسف بطور مشیر قومی سلامتی اپنی خدمات انجام دیں گے۔