مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگ گئی

400

اسلام آباد:ملک کے دارالحکومت میں مارگلہ پہاڑوں کے جنگلات میں آگ لگ گئی، آگ نے بڑے پیمانے پر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  تیز ہواکے باعث آگ پھیل رہی ہے، فائربرگیڈکے عملے سمیت محکمہ ماحولیات کی 3ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، جو کٹر کے ذریعے اردگرد کے درختوں کو کاٹ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کریں گے ۔

واضح رہے کہ کراچی میں بھی تیز آندھی کی ہوائیں چلنے سے شہر بھر میں مختلف حادثات پیش آئیں ہیں، جن میں بچے سمیت 4افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوئے ہیں۔