ویکسین کی عدم دستیابی کی افواہیں درست نہیں، ڈاکٹر فیصل

315

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ سائینو فارم ویکسین   کی عدم دستیابی کی افواہیں درست نہیں ،ویکسن  سینٹرز پر دستیاب ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ این سی او سی کےمؤثر اقدامات سے  ملک بھر میں کورونا وبا کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد  کرنے پر عوام کے مشکور ہیں  تاہم احتیاطی تدابیرجاری رکھنی ہیں۔

معاون خصوصی صحت کا مزید کہنا تھا کہ16مئی  سے  30 سال یا زائد عمر کےافراد کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے،30یازائد عمر کےشہری 1166 پر ایس ایم ایس کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرائیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ سائنو فارم کی پہلی ڈوز لینے والوں کیلئے  دوسری ڈوز بھی ترجیحاً سائنو فارم  کی ہی ہوگی، ویکسین کے مضر اثرات  نہ ہونے کے برابر ہیں،ایسٹرازینکا ویکسین سے متعلق بھی افواہیں بے بنیاد ہیں، مختلف ملکوں میں استعمال کی جارہی ہے۔