ایک بلاک پر ہزار سے زائد بلاکس رکھنے کا حیرت انگیز کارنامہ

386

چیزوں کو ایک کے اوپر ایک رکھنے میں توازن کو برقرار رکھنا بھی ایک صلاحیت ہے اور اس کیلئے بہت توجہ ، احتیاط اور حاضر دماغی کی ضرورت ہوتی ہے۔ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے صرف اسی کام میں ایسی مہارت حاصل کرلی ہے جس کا مقابلہ اکثر لوگ نہیں کرسکتے۔ انہی میں سے ایک نام برطانوی شہری الڈین میکسویل کا ہے۔

12 سالہ برطانوی الڈین میکسویل جسے چیزوں کا توازن برقرار رکھنے میں کمال حاصل ہے، نے ایک بلاک پر بہت سارے بلاکس کھڑے کر کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

میکسویل نے اس سال کے شروع میں سب سے پہلا گینز ریکارڈ قائم کیا تھا جب اس نے ایک بلاک پر 638  بلاکس کو رکھا تھا۔

اب میکس ویل نے ایک بلاک پر 1400 بلاکس رکھ کر باضابطہ طور پر اپنا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

اسی طرح میکس ویل بڑے سائز کے 500 جینگا بلاکس کا استعمال کرتے ہوئے پچھلا ریکارڈ بھی توڑنے میں کامیاب رہے ہیں۔