طالبان سے جنگ کے لیے تیار ہیں: افغان صدر اشرف غنی

396

افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے ساتھ افغان طالبان سے جنگ کے لیے بھی تیار ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ افغان طالبان کو انتخابات پر مبنی سیاسی نظام قبول کرنا ہوگا۔

اشرف غنی نے کہا کہ دیگرمعاملات پر طالبان کے ساتھ بات چیت ہو سکتی ہے۔ اگر طالبان نے اقتدار پر قبضہ کیا تو فیصلہ میدان جنگ میں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کے انخلا کے ساتھ طالبان سے جنگ کے لیے بھی تیار ہیں۔