امریکا کی اسرائیل، فلسطین کے درمیان جنگ بندی کے مطالبے کی حمایت

258

امریکا نے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی روک تھام پر زور دینے کے بجائے عارضی جنگ بندی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

امریکی وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے پیر کے روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ راکٹ حملوں پر اسرائیلی کو دفاع کا حق ہے۔ اسرائیلی معصوم شہریوں کی زندگی کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ امریکا اس تنازع کے حل کے لیے مصر اور دیگر فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔ امریکا جنگ بندی کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔