سندھ میں وزیر اور مشیر پانی چوری کررہے ہیں، حلیم عادل

167

کراچی(آن لائن)قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں وزیر اور مشیر پانی چوری کررہے ہیں، پیپلز پارٹی کو کاشتکاروں کی زیادہ فکر ہے تو اپنے وڈیروں سے پانی لے کر دیں۔ پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کئی سالوں تک وزیر اعلیٰ سندھ نے اختیارات استعمال کرتے ہوئے سندھ کے کاشتکاروں کا پانی چوری کیا ۔ نہروں سے 8330 ڈائریکٹ پانی کے کنیکشن منظور کیے گئے۔ ہاریوں کے حصے کا پانی بھی پی پی کے لوگوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی کاشتکاروں کو پانی نہیں ملتا ہے۔ سارا پانی زرداری فیملی کے لوگوں و دیگر اپنے پنسد لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے دیا گیا۔ ناجائزکنیکشن علی حسن زرداری،غلام قادرمری،ملک اسد سکندر اورکمال چانگ سمیت منظوروسان نے پانی چوری کیا یہ پانی بند کرتے ہیں یہ یزیدیت پرچل رہے ہیں ٹیل کے آبادگارکوپانی نہیں ملتا سندھ کے پانی کے مسئلے کومصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے۔ سندھ کے وڈیرے وزیرمشیرپانی چوری کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے حکمرانوں نے سندھ کے قدیم گوٹھوں کے ساتھ جو کیا وہ ایک الگ داستان ہے۔