نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بمباری ظلم کی انتہا ہے، عثمان بزدار

261

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کل بھی فلسطینی عوام کے ساتھ تھی، آج بھی ان کے ساتھ ہے او رہمیشہ ساتھ رہے گی۔ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بمباری ظلم کی انتہا ہے۔ نہتے فلسطینیوں پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے اور اسرائیلی درندگی کو روکنا عالمی برادری کا فرض ہے لہٰذا صورتحال کو مزید گھمبیر ہونے سے بچانے کے لیے عالمی برادری کو جاگنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے عالمی برادری فوری اقدامات کرے کیونکہ بڑھتی ہوئی اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک عالمی امن خطرے میں ہے۔