کامسیٹس یونیورسٹی ملک کا اہم تعلیمی ادارہ ہے، شبلی فراز

214

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کامسیٹس یونیورسٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹی پاکستان کا اہم تعلیمی ادارہ ہے، اس لیے اس کی ترجیح معیار ہونا چاہئے نہ کہ تعداد۔ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد آمد کے موقع پر وفاقی وزیر نے یونیورسٹی کیمپس کے مختلف بلاک اور لائبریری کا دورہ کیا۔ ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی کی
جانب سے وفاقی وزیر کو یونیورسٹی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر شبلی فراز نے کامسیٹس یونیورسٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹی پاکستان کا اہم تعلیمی ادارہ ہے، اس لیے اس کی ترجیح معیار ہونا چاہئے نہ کہ تعداد۔ انہوں نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی مختلف شعبوں میں معیاری تعلیم فراہم کر رہی لیکن پھر بھی بہتری کی گنجائش اور استعداد موجود ہے۔