وزیر عظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

119

اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم عمران کی زےرصدارت وفاقی کابےنہ کا اجلاس آج ( منگل )کو ہو گا جسے مےں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس کا ایجنڈا چودہ نکات پر مشتمل ہے۔اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر تبادلہ خیال اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔وفاقی کابینہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنا دینے کی منظوری دے گی جبکہ اقوام متحدہ کی چار گاڑیوں کو پاکستان کے راستے کابل لے جانے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ریلوے پولیس کے دائرہ اختیار سے متعلقہ ایس آر اوز جاری کرنے اور الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔اس کے علاوہ کئی دیگر امور پر بات ہوگی۔
کابینہ اجلاس