آسٹریلیا کا دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ابتدائی ا سکواڈ کا اعلان

154

سڈنی (جسارت نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ایرن فنچ کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ٹاپ آرڈر بلے باز مارنس لابوشین کائونٹی کرکٹ میں مصروفیات کے باعث سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ ابتدائی ا سکواڈ میں ایرن فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، ڈی آرکی شارٹ، اسٹیون اسمتھ، جوش فلپس، ایلیکس کیری، میتھیو ویڈ، گلین میکسویل، مارکس ا سٹوئنز، موسس ہنریکس، مچل مارش، ایشٹن ایجر، ایڈم زمپا، مچل سویپسن، تنویر سنگھا، پیٹ کمنز، مچل ا سٹارک، جیسن بہرینڈورف، جوش ہیزلووڈ، رلی میرڈیتھ، جائے رچرڈسن، کین رچرڈسن اور اینڈریو ٹائی شامل ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم جون میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں وہ 5 ٹی 20 انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔