پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی : 68.64 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

282

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان میںعید الفطر کی طویل تعطیلات کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے پہلے دن زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 600پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں68ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ، کاروباری تیزی کے سبب68.64فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،توانائی ،فوڈز ،آئل اینڈ گیس سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میںسرمایہ کاری کی بدولت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوااور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45800پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتا م پر انڈیکس 45700پوائنٹس کی سطح پر مثبت زو ن میں بند ہوا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 621.64پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 45174.67پوائنٹس سے بڑھ کر 45796.31 پوائنٹس پر بند ہوااسی طرح 261.96پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18469.87 پوائنٹس سے بڑھ کر 18731.83 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرا نڈیکس 30475.48پوائنٹس سے بڑھ کر 30741.96 پوائنٹس پر جا پہنچا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 68ارب 7 کروڑ 40 لاکھ 72 ہزار153روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب8ارب 78کروڑ43لاکھ 22 ہزار 714روپے سے بڑھ کر 78 کھرب 76ارب 85کروڑ83لاکھ 94 ہزار 867 روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 20ارب روپے مالیت کے 43 کروڑ 74لاکھ 49ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ تعطیلات سے قبل آخری روز 9ارب روپے مالیت کے 24کروڑ56لاکھ 42ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کو مجموعی طور پر 405کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔