اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 153.20روپے ہو گئی

306

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ملکی کرنسی مارکیٹ میں عید الفطر کی تعطیلات کے بعد ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ دبائو کا شکار دیکھا گیا جس کی وجہ سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر گھٹ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کااضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 152.40 روپے سے بڑھ کر152.60روپے اور قیمت فروخت 152.50 روپے سے بڑھ کر152.70روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 152.60 روپے سے بڑھ کر152.70روپے اور قیمت فروخت 153 روپے سے بڑھ کر 153.20 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 75 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 183.80روپے سے بڑھ کر 184.65 روپے اور قیمت فروخت 185.50 روپے سے بڑھ کر186.25روپے ہو گئی2.50روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211.50روپے سے بڑھ کر214روپے اور قیمت فروخت 213.50 روپے سے بڑھ کر216روپے ہو گئی ۔