صوبہ سندھ میں روئی کی نئی سیزن کی فصل کی آمد شروع

227

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبہ سندھ کے کپاس پیدا کرنے والے زیریں علاقوں میں کپاس کی نئی فصل برائے 22-2021 کی پھٹی کی جزوی آمد شروع ہورہی ہے سندھ کے علاقہ بدین، گھارو وغیرہ کی پھٹی کے سودے ریکارڈ کیے گئے ہیں تاحال پھٹی کی تقریبا 8 گاڑیوں کے سودے ہوچکے ہیں جو پنجاب کی جننگ فیکٹریوں نے فی 40 کلو 5300 اور 5500 روپے کے بھائو پر خریدی ہے۔ علاوہ ازیں بورے والا کی ایک جننگ فیکٹری نے 10 تا 20 جون کی ڈلیوری کی شرط پر روئی کی 200 گانٹھیں فی من 12500 کے بھا پر فروخت کیے ذرائع کے مطابق جون کے پہلے ہفتہ میں سندھ کے ضلع سانگھڑ کی 2 جننگ فیکٹریاں بھی جزوی طور پر شروع ہو جائے گی۔کراچی کاٹن بروکرز فور کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ صوبہ سندھ اور پنجاب کے کپاس پیدا کرنے والے علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فی الحال کپاس کی بوائی تسلی بخش ہورہی ہے فیڈرل ایگری کلچرل کمیٹی نے 22-2021 کی سیزن کے لیے کپاس کا پیداواری تخمینہ ایک کروڑ 5 لاکھ گانٹھوں کا مقرر کیا ہے۔