پی ایس ایل کے بقیہ میچز ابو ظہبی میں ہونگے

214

کراچی (سید وزیر علی قادری) پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابو ظہبی میں ہوں گے جب کہ اعلان کردہ شیڈول میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز ابوظہبی میں ہوں گے جس کے لیے پی سی بی کو عرب امارات بورڈ کی طرف سے تحریری فیصلے کا انتظار ہے جس کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے یکم جون سے شیڈول کا اعلان کررکھا ہے تاہم اس شیڈول میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے جب کہ پلے آف اور فائنل سمیت 20 میچ ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے اور پہلا میچ اسلام آباد یوئیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہو گا۔دوسری جانب پلیئرز اور آفیشلز کی ویکسی نیشن کرانا پی سی بی کی ذمہ داری ہو گی جس کے لیے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز ہوگیا، کلیئر ہونے والے کھلاڑی اور معاون اسٹاف ارکان کل سے قرنطینہ کیلے لاہور اور کراچی کا رخ کریں گے۔22 مئی کو ٹیمیں کراچی اور لاہور سے عرب امارات روانہ ہوں گی۔ پی سی بی کا سات رکنی وفد متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔پی سی بی وفد نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کو آن لائن بریفنگ دی، پی سی بی جون کے پہلے ہفتے میں یو اے ای میں ٹورنامنٹ بحال کرنے کا خواہشمند ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف 2 خصوصی طیاروں کے زریعے ابوظبی روانہ ہوں گے، کھلاڑی اور مینجمنٹ کے افراد پہلے قرنطینہ لاہور جبکہ 7 سے10 روز کا ابوظبی میں کریں گے۔ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے افراد کی لاہور میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ ہوگی، پی ایس ایل کا فائنل شیڈول کے مطابق20 جون کو ہی کھیلا جائے گا۔واضح رہے فروری میں شروع ہونے والی پی ایس ایل 6 کورونا کیسز بڑھنے پر 14میچوں کے بعد ملتوی کر دی گئی تھی۔ قومی کرکٹ بورڈ نے یکم جون سے تمام میچز کراچی میں کروانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث بقیہ میچز یو اے ای میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔