نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم جیت کا عزم لیے انگلینڈ پہنچ گئی

132

لندن(جسارت نیوز)نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کین ولیمسن کی قیادت میں انگلینڈ پہنچ گئی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے علاوہ بھارت کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق سپورٹ اسٹاف اور تمام کھلاڑی پہلے 3 دن اپنے ہوٹل کے کمروں میں تنہائی میں گزاریں گے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 2 سے 6 جون تک تاریخی گرائونڈ لارڈز، لندن جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 10 سے 14 جون تک ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 18 سے 22 جون تک روز بائول ا سٹیڈیم، سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔