اسرائیلی دہشت گردی پر مذمت ناکافی عملی اقدامات ناگزیر ہیں‘ سردار ظفر حسین

177

فیصل آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان نے امریکا کی جانب سے اسرائیل کو وحشیانہ حملوں کی اجازت دینے اور سلامتی کونسل کا اعلامیہ رکوانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا پائیدار حل ناگزیر ہوچکا
ہے۔ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جو دنیا بھر میں دہشت گردی کو پروان چڑھانے میں امریکا کی اتحادی ہے۔ مسلم امہ کے اتحاد کے لیے یکجہتی کی ضرورت ہے۔ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں محض مذمتی قرارداد کافی نہیں، عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔