خوشحالی پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہی ہے‘ انجینئر افتخار چودھری

183

اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ خوشحالی پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔بہترین حکمت عملی سے کسانوں نے گندم کی کاشت کی جس سے تاریخی فصل ہوئی جو کسانوں کو خوشحال کر دے گی۔انہوں نے کہا گندم کی 1800 روپے من قیمت خرید بر وقت بار دانہ کی فراہمی اور اللہ کے کرم سے تاریخی فصل ہوئی ہے95 فیصد خریداری مکمل کر لی گئی ہے یہ ایک زرعی انقلاب آیا ہے جس کا فائدہ پاکستان کی70 فیصد عوام کو پہنچے گا۔ خوشحال کسان ملک خوشحال کرے گا۔انجنیئر افتخار نے کہا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی بہتری کے پروگرام پر گامزن ہے۔ان کا کہنا تھا مسئلہ فلسطین میں پاکستان کا کردار تمام مسلم ممالک سے بہتر ہے ہمارے ملک کا پاسپورٹ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ ہم اسرائیل کے سامنے ڈٹ کے کھڑے ہیں۔