پی ایس 70 پر ضمنی انتخاب پرامن طور پر کرایا جائے گا، شبیر سیٹھار

143

بدین (نمائندہ جسارت) پی ایس 70 ماتلی پر رہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار نے گورنمنٹ ڈگری کالج ماتلی میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن کے دیگر افسران اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے میٹنگ کی۔ دورانِ میٹنگ ایس ایس پی نے کہا کہ پی ایس 70 پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر ہر صورت میں کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل کیا جائے گا اور شفاف و پر امن الیکشن کروایا جائے گا۔ ایس ایس پی بدین نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور جامع سیکورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے، جس کے مطابق 6 ایس ایس پیز اور 17 ڈی ایس پیز سمیت 1200 افسران و جوان سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، جبکہ 120 لیڈی پولیس اسٹاف بھی سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گی، تاکہ عوام اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال پر امن فضا میں کرسکیں۔