لاہور، نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کا سیاحت پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

222

لاہور (آئی این پی) نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا سیاحت پر عائد پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ، این سی او سی کا کہنا ہے کہ سیاحت پر پابندی سے متعلق جلد ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر این سی او سی کی جانب سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ سیاحت پر پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔