ایچ ڈی اے کی جانب سے شہر کو صاف ستھرا بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع

234

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایچ ڈی اے کی جانب سے شہر کو صاف ستھرا بنانے منصوبے پر عملدرآمد شروع کیا، جس کے تحت سڑکوں اور راستوں کو کشادہ اور بہترین بنایا جائے۔ اس سلسلے میں ڈی جی ایچ ڈی اے غلام محمد قائمخانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شہر کے راستوں کو خوبصورت بنانے کے لیے ہم نے قدم اٹھایا ہے۔ اس سلسلے میں شہر کے فلائی اوورز کو خوبصورت بنایا جائے گا۔ کینٹ، گھوڑا گراؤنڈ روڈ، گلستان سرمست، لطیف آباد، قاسم آباد اور دریائے سندھ کے کنارے سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں شجرکاری مہم شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے، جس کو صاف اور خوبصورت بنانا ہماری ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی شہری حیدرآباد کو خوبصورت دیکھیں گے۔