پولیس اہلکار ممتاز علی میر جت کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے، اللہ بچایو

156

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کوٹری کے علاقے خانپور کے رہائشی ریونیو کے ریٹائرڈ ملازم اللہ بچایو نظامانی نے پولیس اہلکار ممتاز علی میر جت کی جانب سے گھر میں گھس کر قتل کی دھمکیاں دینے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ ممتاز میر جت نے مجھ سے اپنے رشتہ دار کے لیے لڑکی کا رشتہ مانگا، انکار کرنے پر دھمکیاں دے رہا ہے۔ حکام بالا نوٹس لیں اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔