معصوم بچوں کا قتل عام سب سے بڑی دہشت گردی ہے،شادان قادر

138

کھپرو (نمائندہ جسارت) سماجی تنظیم ہومین رائٹس کے چیئرمین شادان قادر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر جارحانہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گرد اسرائیلی جارحانہ وحشیانہ پر تشدد کارروائیوں کیخلاف قرار داد پاس کی جائے، معصوم بچوں فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام سب سے بڑی دہشت گردی ہے، عوامی، سماجی، مذہبی حلقوں کا اظہار تشویش اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا احتجاج۔ بیت المقدس فلسطین میں مسلمان بچوں، بہنوں کا قتل عام سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ دہشت گرد اسرائیل نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام کرکے اپنی دہشت گردی پوری دنیا میں اجاگر کردی ہے۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف آواز کیوں نہیں اٹھا رہی۔ عالم اسلام کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ مسلمانوں کو پوری دنیا میں مارنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، وہ چیچنیا ہو یا مقبوضہ کشمیر ہو یا فلسطین ہو برما یا کوئی اور مسلم ممالک پوری دنیا میں مسلمانوں پر ظلم ہونا تشویشناک ہے۔ سعودی عرب، پاکستان، ترکی اور دیگر مسلم ممالک اپنا کردار ادا کریں۔