جھڈو، ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد زخمی

113

جھڈو (نمائندہ جسارت) نوکوٹ سے جھڈو آنے والی تیز رفتار اے سی کوچ نے جھڈو کے قریب خاکی پیر اسٹاپ پر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس سے موٹر سائیکل پر سواردو افراد شخص شدید زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سواروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ واضح رہے کہ جھڈو میرپور خاص مین شاہراہ پر ایئر کنڈیشن بسوں، کوچز، موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشوں کی تیز رفتاری کے باعث اکثر اوقات ٹریفک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جس سے کئی افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جھڈو کے شہریوں نے ایس ایس پی میرپور خاص سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیوی ٹریفک کے جھڈو اسٹیشن روڈ سے گزرنے پر پابندی عائد کی جا ئے اور ہیوی ٹریفک کو بائی پاس سے گزرنے کا پابند کیا جائے۔