جیکب آباد،ریلوے اراضی پر قبضے کا نوٹس پیٹرول پمپ مسمار

142

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں ریلوے اراضی پر قبضے کا نوٹس، ریلوے سکھر کی ٹیم کی جیکب آباد میں کارروائی ، کوئٹہ روڈ پرزیر تعمیر پیٹرول پمپ مسمار کر دیا۔ جیکب آباد کی ریلوے اراضی پر قبضے کا ریلوے انتظامیہ نے نوٹس لے لیا، ریلوے سکھر کی ٹیم نے ڈویژنل انجینئر بلاول لاشاری کی سربراہی میں کوئٹہ روڈ پر پتھر موڑ کے قریب کارروائی کرکے زیر تعمیر پیٹرول مسمار کر دیا مزدوروں نے قبضہ کی گئی اراضی پر قائم دیواریں مسمار کردیں، کروڑوں روپے کی مالیت کی ریلوے اراضی پر پیٹرول پمپ تعمیر کیا جارہا تھا، ریلوے پولیس کے مطابق ڈی ایس سکھر کے حکم پر کارروائی کی گئی، ریلوے کی اراضی پر 3600 فٹ قبضہ کیا تھا، پمپ کی غیر قانونی تعمیر کی گئی، دیوار کو مسمار کیا گیا ہے۔ جیکب آباد کے صحافی کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری، جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود میں واقعہ ویڈیو مارکیٹ میں صحافی سنتوش کمار کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چور لے کر فرار ہوگئے، جس کی رپورٹ تھانے پر درج کرائی گئی ہے، واقعے پر جیکب آباد کے صحافیوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی سے صحافی کی موٹر سائیکل کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔