لاڑکانہ، کتوں کے کاٹنے سے بچوں سمیت 28 افراد زخمی

319

رلاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں نے 13 بچوں اور 4 خواتین سمیت 28 افراد کو زخمی کردیا، جن میں 3 سالہ سیف اللہ، 4 سالہ مبشر، 5 سالہ عباس، سرفراز، 6 سالہ اسماعیل، 7 سالہ عبداللہ، طاہرہ بی بی، 8 سالہ سیما بی بی، شعیب، ثنااللہ، 9 سالہ فائزہ، 10 سالہ بی بی سحر، ربنواز، بلاول، 12 سالہ نذیر، 13 سالہ عمران، 14 سالہ سدرہ، 16 سالہ امتیاز، 19 سالہ محمد علی، 20 سالہ سرفراز، 22 سالہ عبدالجبار، 24 سالہ گنگا رام، 30 سالہ شہزادی خاتون، 40 سالہ منور، 45 سالہ ضمیران خاتون، 55 سالہ غلام شبیران، 60 سالہ کامل خاتون اور 68 سالہ سوہنی خاتون شامل ہیں جنہیں ورثاء کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں تمام زخمیوں کو ویکسین اور علاج فراہم کرکے گھر بھیج دیا گیا۔