کندھ کوٹ تصادم ‘جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس آج طلب کرلی

132

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کندھ کوٹ میں گزشتہ روز2 قبائل کے درمیان ہونے والے خونی قبائلی تصادم کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں و املاک کے نقصان اور قبائلی تصادم کے خاتمے و امن امان کی بحالی کے لیے جماعت اسلامی نے آج مقامی ہوٹل (پی سی ان) میں سہ پہر 3 بجے کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں علاقے کی تمام سیاسی، دینی و قوم پرست جماعتوں کے ذمے داران اور مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں اور قبائلی سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے۔