ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نجی ائرلائن کا اجازت نامہ منسوخ

174

کراچی (صباح نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی فضائی کمپنی کی دبئی سے پاکستان آنے والی پرواز کا ایک روزہ اجازت نامہ منسوخ کردیا ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کی نجی ائرلائن کی جانب سے 2 پروازوں میں ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی پر دبئی سے پشاور آنے والی پرواز پر پابندی عاید کردی۔ اس حوالے سے ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پابندی کی شکار نجی ائرلائن کی 10 مئی کو آنے والی پرواز میں 24 کورونا مثبت کیسز تھے جبکہ تنبیہ کے باوجود یہ فضائی کمپنی16 مئی کو دوبارہ 27 پازیٹیو کیسز والے مسافروں کو لے کر شارجہ سے پاکستان پہنچا تھا۔