عمران اسماعیل کا قبائلی جھڑپوں میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار

211

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبہ سندھ کے دیہی علاقوں میں ہونے والی قبائلی جھڑپوں کی موصول ہونے والی سندھ ہیومن رائٹس کی ایک رپورٹ پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کشمور میں 2قبائل کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں9 انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سندھ میدان جنگ بنا ہوا ہے، جہاں دہشت گردی ہر روز قیمتی جانیں نگل جاتی ہے، چاچڑ اور سبزوئی قبیلے کے قبائلی دشمنی میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے، انتظامیہ کی جانب سے بھی قبل از وقت کوئی روک تھام نہیں۔ اس بار صورتحال پر قابو پانے کے لیے چیک پوسٹس قائم قائم نہیں کی گئیں۔ رپورٹ میں حکومت سندھ سے مطالبہ کیا گیا کہ ایسی جھڑپوں کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔گورنر سندھ نے صوبے کی پولیس پر زور دیتے ہؤے کہا کہ پروایکٹو پولیسنگ کے تحت عوام کی جان و مال کی حفاظت کے ضمن میں اپنی ذمے داریوں کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ سے موصول تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔