کولمبیا میں محکمہ پولیس میں اصلاحات کے خلاف مظاہرے

274
بگوٹا: کولمبیا میں حکومت کے خلاف جاری مظاہروں میں شہری احتجاج کررہے ہیں۔

بگوٹا (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی امریکی ریاست کولمبیا میں احتجاجی تحریک کے نمایندوں نے پولیس کے اختیارات اور رویے پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت کو مطالبات کی ایک فہرست پیش کی جس میں پولیس کی طرف سے آتشیں اسلحہ کے استعمال کو ختم کروانے، سیکورٹی فورسز کی جانب سے تشدد کے خلاف سخت اقدامات اور مظاہرین کے خلاف پْر تشدد کارروائیوں کی روک تھام جیسے مطالبات شامل ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے حکومت اور مظاہرین کے مابین مذاکرات طے پائے ہیں ، جن میں اقوام متحدہ اور مقامی نمائندے شامل ہوں گے۔