کراچی میں رمضان کے دوران جرائم کی ہزاروں وارداتیں

319

رواں سال بھی ماہِ صیام  جرائم کے لحاظ سے کراچی والوں پر بھاری رہا، ہزاروں موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چھین لی گئیں۔

گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی  ماہ صیام کےدوران کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں تیزی رہی،   لاک ڈاوَن کےباوجودرمضان المبارک میں 6ہزارسےزائدوارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

ماہ صیام میں لوٹ مارکےدوران خاتون پروفیسرسمیت 6افرادقتل اور 60زخمی بھی ہوئے۔ کراچی والوں کی رمضان المبارک میں3ہزار939موٹرسائیکلیں چوری اور چھینی گئیں۔

ذرائع سی پی ایل سی کے مطابق اسلحےکےزورپرشہریوں سے1955موبائل فونزبھی  چھینےگئے جب کہ  شہریوں کو 134گاڑیوں سے محروم کیاگیا۔

ذرائع سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ 13رمضان کوسب سےزیادہ88موبائل فونز اور 6رمضان کو 18موٹرسائیکلیں چھینی گئیں۔