‏راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل،معاون خصوصی ذوالفقار بخاری مستعفی

207

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی ذلفی بخاری نےراولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں الزامات کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ کسی بھی انکوائری کاسامنا کرنےکوتیارہوں، الزامات سے بری ہونے تک عہدے سے مستعفیٰ رہوں گا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں ہی رہوں گا، رنگ روڈ اسکینڈل سے کوئی لینا دینا نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق مثال قائم کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم کے ویژن اور نظریے کے ساتھ کھڑا ہوں۔

خیال رہے کہ رنگ روڈ کے اصل نقشے کو تبدیل کرکے اس میں مزید نئے راستے شامل کیے ہیں ، چند اہم شخصیات کی زمینیں کو بچانے کے لیے نئے راستے شامل کیے ہیں،جس کے بعد رنگ روڈ کی تعمیر میں 25 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔

85 کلومیٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر پر ابتدائی تخمینہ 40 ارب روپے تھا، راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل سامنے آنے پر کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔