‘ پاور کمپنیاں آکسیجن بنا کر ہیلتھ کیئر کی ضروریات پوری کرسکتی ہیں’

286

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  پاور کمپنیاں آکسیجن بنا کر ہیلتھ کیئر کی ضروریات پوری کرسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت آکسیجن کی پیداوار بڑھانے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاور کمپنیاں آکسیجن بنا کر ہیلتھ کیئر کی ضروریات پوری کرسکتی ہیں، جامشورو پاور کمپنی کیساتھ آکسیجن کی پیداوار کا کامیاب تجربہ کیا،۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاور کمپنی میں پیدا آکسیجن کا پی سی ایس آئی آر نے ٹیسٹ کیا، پی سی ایس آئی آر نے آکسیجن میڈیکل استعمال کیلئے مناسب قرار دی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آکسیجن الیکٹرولیسس کےعمل سےپاورکمپنیاں تیارکرسکتی ہیں ہم آکسیجن کی پیداوار کو سپورٹ کریں گے۔