حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

594

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے موجودہ قیمیتں برقار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی تھی جسے وزیراعظم نے مسترد کردیا ہے، اور قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اوگرا نے پیٹرول پر ایک روپیہ 90 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل پر 3 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے سے حکومتی خزانے کو 2.77 ارب کا روپے بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔