کراچی میں آج بھی گرم ترین دن رہے گا، محکمہ موسمیات

345

کراچی: ماہرین طب کا کہناہےکہ سمندر میں بننے والے طوفان تاوتے کی وجہ سے کراچی میں مزید 3 دن تک گرم موسم رہے گا  جبکہ باہر جانے والوں کو ہیٹ ویو کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے طاقتور طوفان کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، کراچی میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بند ہیں جس کے شہر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ شدید گرمی کی یہ لہر آئندہ 3 روز تک جاری رہے گی جبکہ اس دوراں گرد الود ہوائیں چلیں گی اور ہیٹ ویو میں اضافہ  بھی ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال رکھیں، اس دوران دمے، الرجی والے افراد گھروں میں رہیں یا احتیاطی تدابیر کرکے باہر نکلیں۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ  آنکھوں پر گلاس کا استعمال کریں، دمے یا مختلف الرجی سے شکار ہونے والے افراد بھی گھروں میں رہیں جبکہ گرد الود ہوائیں مختلف اقسام کی الرجی کا باعث ہوسکتی ہیں۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہروفیسر طارق رفیع نے بتایاکہ گرد الود ہواؤں سے ناک اورحلق میں الرجی ہوسکتی ہے جبکہ پھیپھڑوں کے امراض کا شکار افراد کو انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کرنے ہونگے۔