“رنگ روڈ اسکینڈل : غلطیاں کرنے والوں کو ضرور سزا ملنی چاہیے”

284

اسلام آباد: وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ منصوبے میں جنہوں نے غلطیاں کی ہیں ان کو ضرور سزا ملنی چاہیے،نیب،ایف آئی اے، آئی بی اور آئی ایس آئی سمیت تمام اداروں سے رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقات کرائی جائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  غلام سرور خان نے کہا کہ اسکینڈل پر نئی انکوائری کمیٹی بنانے کیلئے کل کابینہ کے اجلاس میں بات کروں گا،رنگ روڈ منصوبے کی شروعات سے لیکر آخر تک ایک انچ کا میرا یا میرے خاندان کا تعلق ثابت ہو جائے سیاست کو ہمیشہ کیلئے خیر آباد کہہ دوں گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نیب کی تحقیقات کا خیر مقدم کر تا ہو ں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، ماضی کی حکومتیں رنگ روڈ منصوبے پر کو ئی فیصلہ نہیں کراسکیں عمران خان کا وژن تھا رنگ روڈ بنا یا جا ئے رنگ روڈ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے نہیں بن سکا مو جودہ حکومت نے رنگ روڈ کے منصوبے پر توجہ دی ہے۔