ویکسینیشن سینٹر میں پیسے لے کر ویکسین لگانے والے ملازمین معطل

343

لاہور میں ویکسینیشن سینٹرز میں پیسے لے کر ویکسین لگانے والے 18 ملازمین  کو معطل کر دیا گیا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں قائم پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ( پی کے ایل آئی)  میں ملازمین  پیسے  لے  کر ویکسین لگا رہے تھے، ملازمین لوگوں سے پیسے لے کر انہیں قطاروں سے بچاتے تھے۔

 محکمہ صحت نےپیسےلےکرویکسین لگانےوالےملازمین کوشوکازنوٹسزبھی جاری کیےتھے اور انکوائری میں  الزام ثابت ہونےپرتمام ملازمین کومعطل کردیاگیا۔

مذکورہ ملازمین کے خلاف پیسے لے کر ویکسین لگانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ ان شکایات پر محکمے نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا  تھا۔