ملک بھر میں کورونا سے مزید 74 افراد جاں بحق

446

اسلام آباد: مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید74افراد دم تو ڑ گئے اور مجموعی اموات کی تعداد19617ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں  3232نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مزید 74افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 617 تک پہنچ گئی جبکہ نئے کیسز3232رپورٹ ہوئے  اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار 362 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک بھرمیں ایکٹیوکیسز کی تعداد 68 ہزار 223 ہے اور 7 لاکھ 92 ہزار 522 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 411 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 801، خیبرپختونخوا 3 ہزار 786، اسلام آباد 731، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 267 اور آزاد کشمیر میں 514 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 79 ہزار 221، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 27 ہزار 38، پنجاب 3 لاکھ 27 ہزار 362، سندھ 2 لاکھ 99 ہزار 194، بلوچستان 23 ہزار 866، آزاد کشمیر 18 ہزار 258 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 423 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

خیال رہے ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 68 ہزار 819 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ ملک بھر میں اب تک کُل 38 لاکھ 36 ہزار 291 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی ہے۔

یاد رہے سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا تاہم عید کے ایام میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث کیسز اور اموات میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔