یورپی یونین کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

278

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ مختلف شعبوں میں اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اندورولا کیمینارا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں افغان امن عمل کے حوالے سے تازہ ترین پیشرفت پر گفتگو کی گئی، سفیر نے خطے میں امن واستحکام، افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کےساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے، یورپی یونین کے ساتھ مختلف شعبوں میں اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔