قومی اسمبلی میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

286

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، قرارداد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیش کی۔ مشترکہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی کونسل اسرائیلی جارحیت فوری رکوانے کے لیے اقدامات کرے، نہتے فلسطینیوں پر بڑھتی اسرائیلی بربریت پر بہت تشویش ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان فلسطینیوں کے لیے آزاد اور خود مختار ریاست کا مطالبہ کرتا ہے۔ ہم مسجد الاقصی پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔