بیت المقدس اورمسجد اقصیٰ میں اقوام متحدہ کی امن فو ج تعینات کی جائے

257

فیصل آباد(جسارت نیوز)ریلوے پریم یونین کے رہنمائوں شیخ محمدانور،ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ، خیرمحمدتونیو ، خالد محمود چودھری نے مطالبہ کیا ہے کہ بیت المقدس اورمسجد اقصیٰ میں اقوام متحدہ کی امن فو ج تعینات کی جائے۔پوری قوم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ
کھڑی ہے۔ امت مسلمہ کے حکمران بے حسی چھوڑ کر کشمیر فلسطین کے لیے آواز بلندکریں،پوری قوم یورپی ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں ڈیڑھ ارب مسلمان ہیں۔ مسلمان حکمرانوں کا المیہ ہے کہ یہ بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ اگر مسلم ممالک اکٹھے ہو جائیں تو اسرائیل ریزہ ریزہ ہو جائے۔تمام مسلم حکمران جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم کیاہے وہ اپنا فیصلہ واپس لیں۔ او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلا کر فلسطینیوں کے ساتھ غیر متزلزل حمایت اور ان کی پشت پناہی کا اعلان کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا رمضان المبارک میں اسرائیلی فون نے نہتے اور روزہ دار فلسطینیوں کو بیت المقد س مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے سے روکا اور ساتھ ہی میزائلوں ، ٹینکوں سے حملہ کرکے 68 فلسطینوں کو شہید جبکہ300 کو شدید زخمی کیا۔لیکن اسرائیل کی کھلی جارحیت پر عالمی ضمیر سو رہا ہے۔ انہوں نے کہا جانوروں کے حقوق پر آنسو بہانے والی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔