سکھر ،مولانا حزب اللہ جکھرو کی سابق ایم پی اے سردار ذوالفقار علی سے ملاقات

211

سکھر( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو نے مدیجی میںسابق ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان کماریو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال ومقامی مسائل پر تبادلہ خیالات کیا۔امیر جماعت اسلامی ضلع شکار پور عبدالرحمن منگریو ،مولانا عبدالعزیز بھٹو ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر مولانا حزب اللہ جکھرو نے سردار کماریو کو قران پاک کا ہدیہ بھی پیش کیا۔