وزیراعظم دورہ سعودیہ پر پارلیمان کو اعتماد میںلیں‘ نیربخاری

109

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب سے متعلق پارلیمان کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورے سے متعلق مختلف خبریں سامنے آ رہی ہیں‘حکومت تمام تفصیلات پارلیمان کے سامنے رکھے‘ بتایا جائے کہ دورے میں کشمیر کے معاملے پر کیابات چیت ہوئی‘ پاکستان کے بھارت کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں ‘حقائق سے متعلق پارلیمان کو اعتماد میں لیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی کے باعث کئی سوالات اُٹھ رہے ہیں حکومت نے پارلیمان کو مفلوج بنا کر رکھ دیا ہے‘ پیپلزپارٹی اہم معاملات میں پارلیمان کو بائی پاس کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دے گی۔