اوستہ محمد ،میونسپل کمیٹی کے صفائی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

152

اوستہ محمد (این این آئی) اوستہ محمد کے عوامی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی اوستہ محمد کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے عید کے موقع پر بھی صفائی کا نظام بہتر نہ ہو سکا جابجا گندگی کے ڈھیر لگ گئے گندگی اور نالیوں کا گندا پانی گلیوں میں ٹھہرنے کی وجہ سے سیلابی منظر پیش کر رہا ہے اور لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ۔اوستہ محمد کے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر بھی میونسپل کمیٹی اوستہ محمد صفائی کا نظام بہتر نہ کر سکا ۔انہوں نے کہا کہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اکثر دفاتر سے غائب رہتے ہیں جس کی وجہ سے صفائی کا عملہ ڈیوٹی سے غائب ہو جاتے ہیں اس لیے تیزی کے ساتھ شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو رہا ہے اور سیوریج کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے شہری و تاجر برادری شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔اوستہ محمد کے عوامی حلقوں نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد سے اپیل کرتے ہوئے کہا اس جانب فوری طور پر نوٹس لے شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے صفائی کا نظام بہتر کیا جائے تاکہ شہری موذی امراض سے محفوظ ہوسکے۔