مسلم پرویز کو کارڈینئل جوزف کوٹس کا فونعید کی مبارکباد، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

147

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کارڈینئل جوزف کوٹس کا نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز کو ٹیلی فون، عید کی مبارکباد پیش کی اور اپنا اور پوپ کا پیغام پہنچایا۔ کارڈینئل جوزف کوٹس نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری ظلم و جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو بے گناہ و نہتے فلسطینیوں کا خون بہانے اور ظلم و جارحیت سے روکا جائے۔