آٹا، چینی چور اور کشمیر کے سودے باز اصل غدار ہیں،مریم نواز

202

شیخوپورہ(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر سچ کو سچ کہنا غداری ہے تو یہ جرم بار بار کریں گے، اب عوام نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے، کشمیر کا سودا کرنے اور آٹا،چینی چوری کرنے والے اصل غدار ہیں یہودی کی مہم چلانے والے کس منہ سے فلسطینیوں کی بات کررہے ہیں، عوام مایوس نہ ہوں ن لیگ اور نواز شریف کا سورج جلد طلوع ہوگا، شیخوپورہ میں جاوید لطیف کے اہل خانہ سے ملاقات اور اظہار یکجہتی کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ میں شیخوپورہ کے شیروں کیلیے نوازشریف اور شہباز شریف کا پیغام لے کر آئی ہوں جس نے آئین وقانون اور حق کی بات کی وہ غدار کہلایا غداری کا لقب جاوید لطیف کو نہیں بلکہ شیخوپورہ کے عوام کو دیا گیا ہے اگر سچ
کہنا غداری ہے تو بار بار غداری کریں گے ۔ غداری کے الزامات کئی سالوں سے سنتے آرہے ہیں۔ شیخوپورہ والو آپ کا سرفخر سے بلند ہونا چاہیے کہ نواز شریف کے شیر پاکستان کے بیٹے جاوید لطیف نے خطرہ مول لے کر حق اور سچ کی بات پر ڈٹے رہ کر نہ صرف نواز شریف شیخوپورہ بلکہ پاکستان کی مٹی ہونے کا حق ادا کردیا ہے۔ غداری کا لقب محترمہ فاطمہ جناح کو بھی دیا گیا تھا اور یہ لقب مریم نواز اور نواز شریف کے حصے میں بھی آیا تھا ۔اگر حق کو حق اور سچ کو سچ کہنا آئین کی سربلند ی کی بات کرنا قانون کی پاسداری کرنا غداری ہے تو ہم یہ غداری بار بار کریں گے۔ غداری کی فیکٹری کھولنے والے جان لیں 22کروڑ عوام جان چکی ہے کہ جب تم ہار جاتے ہو اور ڈرتے ہو تو غداری کے سرٹیفکیٹ جاری کردیتے ہو۔ وقت بدل رہا ہے اب لوگوں نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے حق اور سچ کی بات کرنا بہت بڑی بہادری ہے اور اس سے بڑی بہادری نہیں ہوسکتی جن کو انہوں نے غدار کہا پاکستان کے عوام نے ان کو اپنا ہیرو بنالیا ۔ انہوں نے نواز شریف پر کونسا غداری کا الزام نہیں لگایا مگر اس کے باوجود نواز شریف کے حق میں فیصلے آرہے ہیں۔ آج نواز شریف کا بیانیہ نہ صرف پاکستان کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے ڈسکہ میں لوگوں نے نواز شریف کے بیانیے پر نہ صرف لبیک کہا بلکہ ووٹ کی حرمت پر پہرا دیا اور اپنی چھینی ہوئی سیٹ واپس لی آج عوام کو علم ہوگیا ہے کہ اس دھرتی کے اصل غدار کون ہیں۔