اقوا م متحدہ اسرئیل کو ظلم سے روکے‘ فاروق ستار

136

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصی میں نہتے مسلمانوں پر بیہمانہ ظلم کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔اقوام متحدہ مظلوم فلسطینیوں پر ظلم روکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ہم فلسطین کی عوام سے بھرپور یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔تمام اسلامی ممالک اور سربراہان کو مسجد اقصی کے مسئلے پر متحد ہو کر حل نکالنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ صرف فلسطین نہیں پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔مسلمانوں کے قبلہ اول کی حفاظت کی ذمہ داری ہر مسلمان پر فرض ہے۔